اسلامی و سماجی علوم کا تحقیقی مجلہ
Abstract
مجلہ میں اشاعتِ تحریر کے ضوابط
- مجلہ علمیات میں مناظرانہ، فرقہ وارانہ اور مسلکیت پر مبنی موضوعات تحریروں کو جگہ نہیں دی جاتی۔ اسی طرح وہ مقالہ جات جن کا اسلوب تعصب اور مسلکیت پر مبنی ہو گا اس کو شایع نہیں کیا جائے گا۔
- ان مقالہ جات کو ترجیح حاصل ہو گی جن میں علومِ اسلامیہ کے قدیم و جدید موضوعات پر نتائج تحقیق پیش کیے گئے ہوں۔علوم القرآن ، علوم الحدیث ، علوم الفقہ، اسلامی تاریخ ، مطالعۂ ادیان، اسلامی، عمرانی وسماجی علوم اور ان سے متعلق دیگر علوم پر مقالہ جات کو قابل اشاعت قرار دیا جائے گا۔
- امت مسلمہ کے مسلّمات، متواترات اور اجماعی و اتفاقی مواقف کے خلاف کوئی مضمون قبول نہیں کیا جائے گا۔
- مقالہ جات کے مواد و متن ، نتائج و سفارشات اور استدلال و استنتاد کی ذمہ داری مقالہ نگار پر ہو گی۔ ادارہ کامقالہ نگاروں کی آراءسے متفق ہونا ضروری نہیں۔
- مقالہ جات کی ضخامت پندرہ سے بیس صفحات تک ہونی چاہیے ۔اردو وانگریزی تمام مقالہ جات کو MS Word میں کمپوز کیا جائے۔(ان پیج یا کسی دوسرے فارمیٹ میں مقالہ قابل قبول نہیں ہو گی۔)
- مقالہ جات صرف دو زبانوں اردو اور انگریزی میں شایع کیے جائیں گے۔ ہر مقالہ کا انگریزی زبان میں ۱۵۰ سے ۲۰۰ الفاظ پر مشتمل ملخص(Abstract) شامل کرنا لازم ہوگا۔
- علمیات میں کسی مقالہ کی اشاعت کے لیے ادارہ کی طرف سے نامزد کردہ ماہرین کی تائید ضروری ہے۔
- علمیات میں اشاعت کے لیے جملہ نگارشات کی ترسیل/ادارتی خط وکتابت درج ذیل ای میل پتہ پر کی جائے: journal@gmail.com
مدیر
Published
2020-09-16
How to Cite
پروب اینڈ فائنڈ فورم. (2020). اسلامی و سماجی علوم کا تحقیقی مجلہ. Epistemology, 6(1), 1-10. Retrieved from http://journal.epistemology.pk/index.php/epistemology/article/view/79
Section
Articles